26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںینگ مین فٹ بال ٹرافی ٹورنامنٹ میں مانیار الیون نے کامیابی حاصل...

ینگ مین فٹ بال ٹرافی ٹورنامنٹ میں مانیار الیون نے کامیابی حاصل کرلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):ینگ مین فٹ بال ٹرافی ٹورنامنٹ میں مانیار الیون نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ بانڈی الیون نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل کے اختتام پر حنیف خان داود خان اور عرفان خان نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

خواجہ آباد فٹ بال گراؤنڈ سوات میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد مانیار الیون نے بانڈی الیون کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔وقفے تک مانیار الیون کو بانڈی الیون کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔

- Advertisement -

فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول عمیر نے کیا۔ بانڈی الیون کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ریفریز کے فرائض اختر ایوب، محمد ایاز خان اور فیصل خان نے جبکہ میچ کمشنر کے کبیر خان نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=394312

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں