یو ایس اے کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا 105واں رکن ملک بن گیا

78

دبئی ۔ 22 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یو ایس اے کرکٹ کو ممبرشپ دے دی، اسطرح وہ آئی سی سی کا 105واں ایسوسی ایٹ رکن ملک بن گیا ہے۔ 2017ءمیں آئی سی سی کی جانب سے یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن پر پابندی کے بعد یو ایس اے کرکٹ نے گورننگ باڈی کے پاس 93ویں ایسوسی ایٹ ممبر کیلئے درخواست جمع کرائی تھی۔ ممبرشپ کمیٹی نے گزشتہ برس آئی سی سی بورڈ میں یو ایس اے کرکٹ کو ممبرشپ دینے کی سفارش کی تھی اور اب باضابطہ طور پر اسے آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ رکن ملک بنا دیا گیا ہے جس کے تحت یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایٹ ممالک کو ملنے والی آئی سی سی فنڈنگ کا بھی اہل ہو گیا ہے۔