یو این ایچ سی آر کی طرف سے 7000 خیمے اور ہنگامی امدادی اشیا صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دی گئیں

232
UNHCR
UNHCR

پشاور۔5ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے صوبے کے متعدد اضلاع میں سیلاب سے تباہ شدہ مکانات کے متاثرین کے لئے 7,000 خیمے اور ہزاروں دیگر ہنگامی امدادی اشیاء خیبر پختونخوا میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دی ہیں۔ یو این ایچ سی آر کی طرف سے پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس امداد سے آنے والے دنوں میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے میں مدد ملے گی۔

فراہم کی جانے والی اشیاء میں 133,244 کمبل، 80,000 مچھر دانیاں، 35,347 جیری کین، 23,898 کچن سیٹ، پلاسٹک کی ترپالیں، بالٹیاں اور سولر لیمپ و دیگر معاون سامان شامل ہیں۔ پشاور میں یو این ایچ سی آر کے ذیلی دفتر کے سربراہ اور خیبرپختونخوا میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں فوری تقسیم کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل شریف حسین نے یو این ایچ سی آر کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یو این ایچ سی آر کی مدد بروقت اور اہم ہے اور اس نازک وقت میں خیبر پختونخوا کے لوگوں کی مدد کے لیے حکومت کی کوششوں میں بہت مدد ملے گی۔ پشاور میں یو این ایچ سی آر کے ذیلی دفتر کے سربراہ غیرت احمد شوف نے خیبر پختونخوا کی کوششوں اور عوام کی حمایت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور ہماری ہنگامی مدد فراہم کرنے کے لئے نکلی ہیں،جس سے پاکستان کے حکومت کی جاری کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ہم صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ہم اس وقت صوبے کے لوگوں کی مدد اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یو این ایچ سی آر جولائی سے مون سون ردعمل کا حصہ رہا ہے جب ایجنسی نے پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹیز کے لیے امدادی اشیاء اور امداد فراہم کرنا شروع کی تھی۔اس کے علاوہ، یو این ایچ سی آر نے اپنے شراکت داروں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ پناہ گزینوں اور میزبان برادریوں کو براہ راست خیمے فراہم کیے ہیں۔ جن لوگوں کے گھر تباہ اور بہہ گئے ہیں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پناہ گاہ بہت اہم ہے،یو این ایچ سی آر ہم سے تعاون جاری رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پرعزم ہے۔

بین الاقوامی یکجہتی اس وقت ناگزیر ہے- یو این ایچ سی آر مون سون کے ردعمل میں اقوام متحدہ کی حمایت کے حصے کے طور پر تحفظ کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں فراہم کی جانے والی امدادی اشیاء میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے سینیٹری کٹس اور ایمرجنسی ری پروڈکٹو اور کلینیکل ڈیلیوری ہیلتھ کٹس شامل ہیں۔ اس سے تین ماہ کے دوران 420,000 خواتین کے تحفظ، صحت اور وقار کے لئےمدد ملے گی۔ خیبر پختونخوا 670,000 افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے، جو پاکستانی کمیونٹیز کے ساتھ مون سون اور سیلاب سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔