اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے ساتھ تعاون میں توسیع کی جائے گی ۔ یہ تعاون تعلیم، روزگار اور سماجی سرگرمیوں کے شعبوں میں ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان خواتین اور مردوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، انہیں تعلیم اور ہنرمندی سکھانے کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں کے لئے بااختیار بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان تعاون کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور بامعنی روزگار کے قابل بنانا ہے۔ یو این ڈی پی نے تین کروڑ ڈالر سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔