گلاسگو۔9جون (اے پی پی):بیلجیم اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں نے یوئیفا نیشنز لیگ میں اپنے میچز جیت لئے ۔ بیلجیم نے نے پولینڈ کو بآسانی 1-6 گول سے ہرا دیا جبکہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے امریکا کو 0-2 سے شکست دی ۔ یوئیفا نیشنز لیگ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
ہیمپڈن پارک، گلاسگو میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ اور امریکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سکاٹ لینڈ نے امریکا کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ سکاٹ لینڈ کے انتھونی رالسٹن نے 28 ویں اور سکاٹ میک کینا نے 40 منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-2کی امریکا کے خلاف برتری دلا دی ، یوں پہلے ہاف پر سکاٹ لینڈ کو امریکا کے خلاف 0-2 گول کی برتری دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
سٹیڈ روئی بوڈوئن ، برسلز میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بیلجیم نے حریف پائولش ٹیم کو بآسانی ایک کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔ بیلجیم اور پولینڈ کے درمیان مقابلہ میچ کے پہلے ہاف پر 1-1 گول سے برابر تھا ، پہلے ہاف کے بعد میزبان ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے پانچ گول کر کے اپنی ٹیم کو پولینڈ کے خلاف 1-6 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے آخری تک برقرار رہی۔
بیلجیم کی فتح میں لیانڈرو ٹروسارڈ نے دو جبکہ ایکسل وٹسل،کیون ڈی بروئن،لینڈر ڈینڈونکراور لوئس اوپنڈا نے ایک ایک گول کرکے اہم کردار ادا کیا۔ پولینڈ کی طرف سے واحد گول رابرٹ لیوینڈوسکی نے سکور کیا۔