یورو کپ 2016 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پہلا سیمی فائنل پرتگال اور ویلز کے مابین (کل) کھیلا جائے گا

173

فرانس ۔ 4 جولائی (اے پی پی) یورو کپ 2016 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، میزبان فرانس، ورلڈ چیمپئن جرمنی، پرتگال اور ویلز نے فائنل فور میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورو فٹ بال ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے فرانس میں جاری ہیں، کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فرانس، جرمنی، پرتگال اور ویلز نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل (کل) بدھ کو پرتگال اور ویلز کی ٹیموں کے مابین سٹیڈ ڈی لیون میں کھیلا جائے گا، ویلز نے پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اس لحاظ سے پرتگال کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔