یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان

119
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 22 نومبر (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان اور طلب میں کمی ہے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1213.10 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 4 ڈالر بڑھنے کے بعد 1212.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.42 فیصد بڑھنے کے بعد 1213.31 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد بڑھ کر 1213.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔