یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیاءمیں استحکام

64
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) یورپ میں سونے کے نرخ کم ہوئے جبکہ ایشیاءمیں سونے کا استحکام رہا۔لندن سپاٹ میں سونے کے نرخ 0.7 فیصد کی کمی کے ساتھ 1300.50 ڈالر فی اونس رہے جو بیس ستمبر کو انتہائی سطح 1313.45ڈالر فی اونس پر تھے۔چاندی کے نرخ 16.95ڈالر،پلاٹنیم 925.75 ڈالر اور پلاڈیم 911ڈالر فی اونس رہے۔نیویارک سپاٹ میں امریکی سونے کے نرخ بھی 0.6 فیصد نیچے آنے کے بعد1303ڈالر فی اونس پر رہے۔سنگا پور سپاٹ میں سونا 1310.01 ڈالر فی اونس رہااور امریکی سونے کی سپلائی برائے دسمبر1313.70ڈالر فی اونس پر طے ہوئی۔