یورپی اور امریکی گندم کے برآمدی نرخوں میں کمی

66
Strategy
Strategy

پیرس۔ 15 نومبر (اے پی پی) یورپی اور امریکی گندم کے برآمدی نرخوں میں کمی آ گئی۔ اجناس کی یورپ منڈی یورو نیکسٹ میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ کے باعث دسمبر کے لئے ملنگ گندم کی سپلائی کے سودے 0.25 یورو کمی کے ساتھ 201.5 یورو فی ٹن رہے، منڈی ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے اب تک 5.9 ملین ٹن یورپی سافٹ گندم برآمد کی جا چکی ہے۔