یورپی خلائی جہاز کو مریخ پر گرد کے طوفان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،امریکی ماہرین

146

برسلز ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) یورپی خلائی گاڑی ”سکیاپریلی“ کو مریخ پر اترنے کے بعد گرد کے طوفان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ مریخ گاڑی(آج) بدھ کو سرخ سیارے کے میریڈیانی میدان پر اترنے کی کوشش کرے گی۔ امریکی سائنس دانوں کے مطابق ریت کے ذرے جلد ہی مریخ کی فضا میں اٹھنا شروع ہو جائیں گے تاہم یورپی خلائی ادارے نے کہا ہے کہ اسے اس کی فکر نہیں ہے بلکہ اس کے بعض سائنس دان اس امکان سے خوش بھی نظر آتے ہیں