یورپی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیاءمیں اتار چڑھاﺅ رہا

112
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 12 نومبر (اے پی پی) یورپی مارکیٹ میں سونے کے نرخ پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر جبکہ ایشیاءمیں قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ رہا جس کی وجہ امریکی سیاسی و اقتصادی صورتحال ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 2.2 فیصد کم ہوکر 1231.79 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے نرخ 2.6 فیصد کمی کے بعد 1234.50 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1262.20 ڈالر فی اونس رہے۔