یورپی مارکیٹ میںگندم کے نرخ گزشتہ دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے

110
wheat

پیرس ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) یورپی مارکیٹ میںگندم کے نرخ گزشتہ دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے ۔ یورونیکسٹ میں ماہ مارچ 2017ءکے لئے ملو کے لئے گندم کے سودے فی ٹن 1.25 یورو کی کمی کے ساتھ 166.50یورو فی ٹن رہی ۔ سپاٹ دسمبر فیوچز ٹریڈنگ میںگندم کے سودے 162.75 یورو فی ٹن رہے جو کہ 16نومبر کے بعد گندم کے کم ترین نرخ تھے۔