یورپی گندم کے برآمدی نرخوں میں اضافہ

88
Strategy
Strategy

لندن۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا میں خشک سالی کے باعث گندم کی پیداوار کم ہونے کے امکانات کے باعث یورپی گندم کے برآمدی نرخ بڑھ گئے۔ پیرس کی یورونیکسٹ منڈی میں دسمبر کے لئے یورپی گندم کی سپلائی ڈھائی یورو (1.25فیصد) اضافے کے ساتھ 201.75 ڈالر فی ٹن طے پائی گلوبل بنچ مارک شکاگو ویٹ کے نرخوں میں 3.4فیصد اضافہ ہوا۔جرمنی کی ہمبرگ کی اجناس کی منڈی میں نومبر کے لئے گندم کی ترسیل کے سودے 204.75ڈالر فی ٹن طے پائے۔اولڈنبرگ مارکیٹ میں چارے کے طور استعمال ہونے والی گندم (فیڈ گندم)کے برائے سپلائی نومبر اور دسمبر کے اس ہفتے کے نرخ 215یورو فی ٹن رہے۔