- Advertisement -
انقرہ ۔ 20 اپریل (اے پی پی) ترک وزیر اعظم احمد داو¿د اوغلو نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ترکوں کے یورپی ممالک میں بغیر ویزا سفر سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرے۔دوسری صورت میں ترکی اس معاہدے کے تحت غیر ملکی تارکین وطن کو واپس لینے سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرے گا۔داو¿د اوغلو اسٹراسبرگ کے لیے روانہ ہونے سے قبل انقرہ کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1617
- Advertisement -