یورپی یونین مغربی افریقہ میں فوجی آپریشن کیلئے مالی امداد دوگنا کرے گی

97

برسلز۔ 23 فروری (اے پی پی) مغربی افریقہ کے علاقے ساحل میں عسکریت پسندوں کیخلاف جاری فوجی آپریشن کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک ڈونرز کانفرنس منعقد کی جا ئے گی۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس کانفرنس میں امریکا، جاپان اور ناروے سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ مغربی افریقہ کے ساحل نامی علاقے میں عسکریت پسند اپنی مسلح کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں جاری فوجی آپریشنز کے لیے یورپی یونین کی جانب سے پہلے سے طے شدہ فنڈ کو دوگنا کرنے کا عندیہ سامنے آ چکا ہے۔ ساحل میں مالی نائیجر، چاڈ، برکینا فاسو اور موریطانیہ شامل ہیں۔ ان ملکوں کی مشترکہ فوج بھی عسکریت پسندی کے خلاف تیار کی جا چکی ہے۔