یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کرنے کی منظوری

63

لکسمبرگ ۔ 15 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین نے فرانس کی مخالفت کے باوجود امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروعکرنے کی منظوری دیدی۔بحر اوقیانوس کے ممالک کے درمیان تجارت کے لئے مذاکرات ’ٹرانس اٹلانٹک ٹالکس‘ امریکی پیشکش ہے جس بارے یورپی ممالک کو ڈر ہے کہ یہ مذاکرات اگر مزید تاخیر کا شکار ہوئے تو امریکا اور یورپی یونین میں تجارتی لڑائی شروع ہو جائے گی۔یورپی یونین کے اجلاس میں ٹرانس اٹلانٹک ٹالکس‘ پر رائے شماری کے دوران فرانس نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ بلجیئم غیر حاضر رہا۔