یورپی یونین کا افغانستان کی تعمیر نو میں معاونت کے لیے 474 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان

77

جنیوا ۔ 28 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین نے افغانستان کی تعمیر نو میں معاونت کے لیے 474 ملین یورو (535 ملین ڈالر) امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کے دوران افغانستان کی مالی امداد کے پیکج بارے ہونے والے معاہدے پر یورپین کمشنر برائے بین الاقوامی تعاون و ترقی نیون ممیکا اور افغانستان کے وزیر خزانہ محمد ہمایوں قیومی نے دستخط کیے۔یورپین کمشنر نیون ممیکا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین افغانستان کی تعمیر نو اور ملک کے مستحکم مستقبل کے لیے افغان حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہے۔