23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین کی سربراہ کی مغربی کنارے کے انتہا پسند یہودی آباد...

یورپی یونین کی سربراہ کی مغربی کنارے کے انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندیاں لگانے کی سفارش

- Advertisement -

برسلز۔14دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین نے مغربی کنارے کے انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے خلاف پابندیاں لگانے کی سفارش کی ہے جو فلسطینیوں پر تشدد آمیز حملے کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یورپی یونین کی صدر نے کہا کہ اس لیے میں ایسے لوگوں کے خلاف پابندیاں لگانے کی حمایت کرتی ہوں جو مغربی کنارے میں فلسطینیوں پرحملوں میں ملوث ہیں۔

یہ واضح رہنا چاہیے کہ تشدد کر کےجنگ نہیں ہو سکتی ، یہودی آباد کاروں کی ان کارروائیوں کو لازمی روکا جانا چاہیے۔ ارسلا وان ڈیر لیین کا یہ موقف اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نےکہا تھا کہ مغربی کنارے کے یہودی آباد کاروں پر پابندیاں لگانے کے لیے معاملہ آگے بڑھانا چاہیے۔

- Advertisement -

اس طرح کی پابندیوں کے لے 27 رکنی یورپی یونین میں مکمل اتفاق کی ضرورت ہے لیکن اس میں اس موضوع پر دھڑے بندی ہے۔دریں اثنا سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز ان یورپی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جواسرائیل کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر جس طرح اسرائیلی بمباری جاری ہے اور بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہاہے ،اس پر ہمیں کہنا چاہیے کہ بہت ہوگئی اب اسے رکنا چاہیے۔سپین یورپی یونین کے صدارتی منصب پر فائز ہے نے اپنے اس موقف سے یورپی یونین کو بھی آگاہ کیا ہے کہ غزہ پر بمباری اب لازمی اور فوری بند ہونی چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419792

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں