بیجنگ۔17اپریل (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانے، باہمی کھلے پن کو وسعت دینے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او ) کے ساتھ اصولوں پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کی مشترکہ حفاظت کے لیے کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔
شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے جمعرات کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2025 چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کا سال ہے اور دونوں فریق اقتصادی عالمگیریت اور تجارتی لبرلائزیشن کے حامی ہیں اور عالمی تجارتی تنظیم کے مضبوط محافظ اور حامی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے اور چین۔یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی آزادی اور استحکام کے ذریعے عالمی معیشت میں مزید یقینی اور مثبت توانائی استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583418