یورپی یونین کے ساتھ مل کر بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینے کے تیار ہیں ، چین

49

بیجنگ ۔3جولائی (اے پی پی):چین نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر بین الاقوامی اختلافات کے پرامن حل کو فروغ دینے اور عالمی مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنا چاہتا ہے ۔ تاس نے چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دونوں فریقوں سے "کثیر جہتی اور آزاد تجارت کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی قواعد و ضوابط کی حفاظت، بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ساتھ کام کرنے پر زور دیا ہے ۔

وانگ یی کے مطابق چین یورپی یونین کے ساتھ شراکت داری کے تعلقات کو فروغ دینے، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے، باہمی کشادگی کو مضبوط بنانے، اختلافات کو ختم کرنے اور باہمی طور پر فائدہ مند نتائج حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔چینی وزیر خارجہ نے نوٹ کیا کہ تیزی سے پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں چین اور یورپی یونین کو روابط کو مضبوط کرنا چاہیے، باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے، ذمہ دارانہ پالیسیوں پر عمل کرنا چاہیے اور دنیا میں ایک مستحکم قوت کے طور پر کام کرنا چاہیے۔