یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نموریکارڈ

62
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2022 تک کی مدت میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.504 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.3 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 1.951 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مارچ کے مہینہ میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 280.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 236.1 ملین ڈالر اورفروری میں 237.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔