36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںیورپی یونین کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے پاکستان کا نکلنا...

یورپی یونین کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے پاکستان کا نکلنا اہم کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے پاکستان کا نکلنا اہم کامیابی ہے ۔ اس سے ملک میں کاروبار کو فروغ ملے گا۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کوہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا اہم کامیابی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہائی رسک فہرست سے نکلنے سے پاکستان میں کاروبار کو فروغ ملے گا اور افراد اور اداروں کوسہولیات میسر ہوں گی ۔وزیراعظم نے کہا کہ اس کامیابی سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے مالی ذرائع کے خلاف پاکستان کے عزم کی عکاسی ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=357645

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں