یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی یونین میں جرمنی کے مستقل نمائندے سے ملاقات

155
لکسمبرگ

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین میں جرمنی کے مستقل نمائندے مائیکل کلاز سے ملاقات کی۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے پیر کو جاری ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران یورپی یونین اور دو طرفہ سطحوں پر باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔