یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی

87

لندن ۔ 2 اپریل (اے پی پی) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی۔ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.3 فیصد بڑھ کر 7341.31 پوائنٹ رہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ کر 11703.24 پوائنٹ اور پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 5409.68 پوائنٹ رہا۔