ہیمبرگ۔1جولائی (اے پی پی):یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں کل (منگل کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔فرانس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پرتگال اور سلووینیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے پانچویں پری کوارٹر فائنل میچ میں ۔فرانس کا مقابلہ بیلجیم سے مرکر سپیل ایرینا، ڈسلڈورف میں ہوگا ۔
یورپین فٹ بال چیمپئن شپ میں اسی روز کا دوسر امیچ پرتگال اور سلووینیا کی ٹیموں کے درمیان والڈ سٹیڈیون، فرینکفرٹ میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز 5 اور 6 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی جبکہ دوسرا 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو جرمنی کے دارا لحکومت برلن میں کھیلا جائے گا۔