یورپین ویجیٹیبل آئل مارکیٹ میں پام کے نرخوں میں اضافہ

126

نیویارک ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) یورپین ویجیٹیبل آئل مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اوپیک ممالک کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی پر رضامندی ہے۔اوپیک ملکوں کی خام تیل کی پیداوار میں کمی پر رضامندی کے بعد ملائیشین مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد پام آئل کے نرخ بڑھ گئے جس کے بعد یورپی مارکیٹ میں بھی پام آئل کے نرخوں میں 5-12.50 ڈالر فی ٹن اضافہ دیکھنے میں آیا۔