یوسین بولٹ نے چھٹی مرتبہ آئی اے اے ایف ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

179

جمیکا ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ اور نو مرتبہ کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے آئی چھٹی بار اے اے ایف ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بولٹ نے برطانیہ کے موفرا کو شکست دے کر ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بولٹ نے اس سے قبل 2008ئ، 2009ئ، 2011، 2012 اور 2013ءمیں ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کئے تھے۔