لاہور۔14 اگست (اے پی پی ) آزادی کی 70سالہ تقرےبات پر ہم عہد کرتے ہےں کہ ہم پاکستان کی تجارت اور صنعت کے فروغ کے لےے سر دھڑ کی بازی لگا دےں گے، قائد کے خواب کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے خوشحال پاکستان کی تعبےر مےں اپنا کردار ادا کرتے رہےں گے۔ان خےالات کا اظہارفےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری (اےف پی سی سی آئی) رےجنل آفس مےں پاکستان کے 70وےں جشن آزادی تقرےبات کے سلسلے مےں منعقدہ خصوصی تقرےب سے چےئرمےن اےف پی سی سی آئی رےجنل قائمہ کمےٹی برائے ”کاٹےج انڈسٹری “محمدےٰسےن اور کمےٹی برائے”کان کنی و معدنےات“ کے چےئرمےن راجہ حسن اختر نے خطاب کرتے ہوئے کےا۔تقرےب مےں تاجروں کی کثےر تعداد نے شرکت کی اور جشن آزادی کا کےک بھی کاٹا گےا۔انہوں نے مزےد کہ پاکستان کی معاشی بقا کی جدوجہد مےں شرےک ہےں،آزاد گروپ نے خلوص،محبت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دےتے ہوئے تاجر برادری مےں اپنا جداگانہ مقام بناےا ہے،ہم ملکی صنعت و تجارت کے شعبہ کو استحکام دےنے کے لےے کوشاں ہےں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66071