بیجنگ ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے 14 اگست کو بیجنگ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کی سفیر محترمہ نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے چائنا ریڈیو انٹرنیشنل سے خصوصی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں پاکستان کے قیام کی خوشیاں منانا بالکل ایسا ہے ہی جیسا ہم اپنے گھر میں یہ تقریب منا رہے ہوں۔ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں غیر مشروط طور پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے شراکت دار ہیں۔ دنیا کے سیاسی افق پر کیسی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئیں چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ یکساں رہے ہیں۔