یوم آزادی ہمارے بزرگوں اور ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان بنانے میں سب کچھ قربان کیا،وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا ٹویٹر پر پیغام

74

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں اور ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان بنانے میں سب کچھ قربان کیا۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے تصور کے مطابق پاکستان کی تعمیر کے لئے اپنے آپ سے دوبارہ عہد کرنا چاہیئے۔ انہوں نے دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔