یوم استحصال کشمیر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے، بخت محمد کاکڑ

127

کوئٹہ۔ 05 اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر امورحیوانات بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارت بزور بازو کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم کرنے میں ناکام ہوگیاہے، حکومت بلوچستان ہر فورم پر مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھی گی،مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی پامالی، ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو کچلنے میں ناکام رہا ہے، صوبائی وزیر امور حیوانات نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کا مستقل حل جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید کو سلام پیش کرتا ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی اور بلوچستان حکومت کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھی گی۔