راولپنڈی۔8نومبر (اے پی پی):سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے جس دور اندیشی اور حکمت کے ساتھ ہمارے لیے ایک آزاد اور خود مختار ملک کا خواب دیکھا اس نے نہ صرف ہمیں ایک قومی تشخص دیا بلکہ ہمیں اپنی زندگیوں میں مقصد اور عزم کی راہ دکھائی، یوم اقبال ہمارے لیے اپنے عظیم مفکر اور شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کی تعلیمات کو یاد کرنے اور ان پر غور کرنے کا دن ہے۔یوم اقبال کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو ہمیں خودی، محنت اور استقامت کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے طور پر ہم اس دن کو اس عہد کے ساتھ مناتے ہیں کہ ہم اپنے فرائض کو بہترین طریقے سے انجام دے کر اقبال کے خواب کی تعبیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ صاف، سرسبز اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے کام کرنا ہی اقبال کے فلسفے کو زندہ رکھنے کا ایک عملی طریقہ ہے۔ آئیے ہم اس یوم اقبال پر وعدہ کریں کہ ہم اپنے شہر اور ملک کو بہتر بنانے کے لیے اپنے کردار کو پوری محنت، دیانت اور خلوص کے ساتھ نبھائیں گے تاکہ پاکستان کو ایک روشن اور ترقی یافتہ مستقبل دیا جا سکے۔