18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںیوم القدس مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے...

یوم القدس مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے ،سردارایازصادق

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ یوم القدس مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور اور بربریت انتہائی قابل مذمت ہے، عالمی برادری فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

یوم القدس کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یوم القدس مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور اور بربریت انتہائی قابل مذمت ہے۔ عالمی برادری فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان 1967 سے پہلے والی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے کے اصولی موقف پر قائم ہے ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے۔ پاکستان کی پارلیمان نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کیں۔

انہو ں نے کہاکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت کے باعث 50 ہزار سےزیادہ معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں معصوم فلسطینیوں کی شہادت عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ غزہ میں جاری انسانی بحران پر خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔ فلسطینی عوام کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

عالمی برادری اسرائیلی مظالم رکوانے اور فوری امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ سپیکر قومی اسمبلی کی یوم القدس کے موقع پر تمام مسلم امہ بالخصوص پاکستانی عوام سے فلسطین کی ازادی کے لیے خاص دعاؤں کی اپیل کی اور دعاکی کہ اللہ تعالی سے فلسطین کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی نصرت فرمائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576943

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں