وہاڑی ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع پاکستان کے موقع پر میجر طفیل شہید نشان حیدر کے مزار پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اورمیجر طفیل شہید کو سلامی دی گئی۔ فوجی و سول افسران نے میجر طفیل شہید کوخراج عقیدت پیش کیا اور وطن کی بقاء اور سلامتی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ اور ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے میجر طفیل شہید کے مزار پر پھول رکھے اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ شہید ہمارے سر کا تاج ہیں۔
میجر طفیل شہید نے وطن کی بقا اور سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔لیکن وطن کی مٹی پر دشمن کو قدم نہ رکھنے دیا ۔ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اورامن کی دیپ شہدا کی قربانیوں سے ہی روشن ہیں جب تک جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے موجود ہیں ۔اس وطن پر کوئی آنچ نہیں آسکتی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387522