یوم پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں ابوہریرہ نے مردوں جبکہ لیبہ نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

186

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں ابوہریرہ نے مردوں جبکہ لیبہ نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی راولپنڈی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد ہارون راجہ تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر راولپنڈی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حامد صدیق اور کوآرڈینیٹر شہباز حنیف کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

سپیریئر کالج راولپنڈی میں کھیلے گئے چیمپئن شپ میں بوائز انڈر- 19 کے فائنل میچ میں ابوہریرہ نے علی کو 1-3 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اوین گرلز کیٹگریز کے فائنل میں لیبہ نے زونیرہ کو 2-3 سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلی گئی چیمپیئن شپ میں 30 بوائز اینڈ گرلز نے حصہ لیا۔