یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اعزازی مہمان ہوں گے، میجر جنرل آصف غفور

96

راولپنڈی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اعزازی مہمان ہوں گے۔ آذربائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کے آرمی چیف سمیت مختلف ممالک کے دستے بھی شرکت کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ میں ترکی، بحرین، چین، سعودی عرب، سری لنکا اور آذربائیجان کے دستے بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔