یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو 2017ءکے دوران 25.421 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع

122

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) گذشتہ سال 2017ءکے دوران یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے 25.421 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔ یو بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں سال 2017ءکیلئے حصہ داروں کیلئے 40 فیصد یعنی 4 روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2016ءکیلئے بینک کا بعداز ٹیکس نفع 27.730 ارب روپے جبکہ فی حصص آمدنی 22.65 روپے رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یو بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حصہ داروں کیلئے 4 روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے جو دوران سال حصہ داروں کو ادا کئے گئے 9 روپے فی حصص کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کے علاوہ ہے۔