یونان میں ترک فوجی سفارتکار اور ان کے ساتھی روپوش ہیں،مقامی میڈیا

149
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ایتھنز ۔ 11 اگست (اے پی پی) یونان میں تعینات ترک فوجی اتاشی اور ترک بحریہ کے اہلکار اچانک روپوش ہو گئے ہیں۔ یونان کے مقامی میڈیا کے مطابق روپوش ہونے والے ترک اہلکار واپس ترکی جانے سے خوفزدہ تھے۔ قبل ازیں انقرہ حکومت نے ان اہلکاروں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس ترکی طلب کیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق روپوش ہونے والے ترک اہلکاروں کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی ہیں۔ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد آٹھ دیگر فوجی عہدیدار بھی فرار ہو کر یونان پہنچ گئے تھے، جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دائر کر دی تھی۔ ان کی سیاسی پناہ سے متعلق کارروائی کا آغاز انیس اگست سے ہوگا۔