یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہو گا، راشد لطیف

120

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشدلطیف نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیلئے اس خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہو گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یونس اور مصباح کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،