یونیسف کے شعبہ واٹر سینی ٹیشن اینڈ ہائی جین کے سربراہ تھیوڈ روس مولوگیٹا گیبری کی اے پی پی سے گفتگو

109
یونیسف

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے شعبہ واٹر سینی ٹیشن اینڈ ہائی جین (ڈبلیو اے ایس ایچ) کے سربراہ تھیوڈ روس مولوگیٹا گیبری نے کہا ہے کہ بلوچستان پانی، نکاسی آب اور ہائی جین کے بین الاقوامی اہداف کے مقابلے میں ملک کے دیگر صوبوں سے پیچھے ہے۔ انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں باہمی شراکت سے فلاحی منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں آبادی پھیلی ہوئی ہے اور دور دراز علاقوں تک رسائی میں مسائل ہیں، اسی طرح کچھ حصوں میں امن و امان اور انتظامی معاملات کے مسائل بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نجی شعبے کی نمائندگی کم ہے اور نجی شعبہ ترقیاتی اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ انسانی وسائل کے شعبے کی ترقی اور پانی و نکاسی آب سمیت دیگر سماجی بہبود کے منصوبوں کو کامیاب بنانے کیلئے نجی شعبے کی شراکت داری سے منصوبے مکمل کئے جائیں۔