یونیسیف کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئےامدادی سامان کی ایک اور پرواز کراچی پہنچ گئی

96
UNICEF
UNICEF

کراچی۔19ستمبر (اے پی پی):یونیسیف کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ایک اور پرواز کراچی پہنچ گئی۔ یونیسیف کی طرف سے کل تین پروازیں سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر اب تک پاکستان پہنچی ہیں۔

پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے یونیسیف کی طرف سے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے۔