یونیسیف کی میانمار میں بچوں کی ہلاکت کی مذمت

73
UNICEF
UNICEF

جینوا۔6مارچ (اے پی پی):یونیسیف نے میانمار میں بچوں کی ہلاکت کی مذمت ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے میانمار میں بچوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر زور دیا ہے کہ بچوں کے خلاف تشدد کا ارتکاب فوری طور پر بند کیا جائے۔

اس نے کہا ہے کہ اندازے کے مطابق 500 سے زائد بچوں کو جبراً حراست میں لیا گیا ہے اور کئی بچوں سے رابطہ قائم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ کئی بچے نفسیاتی امراض کا شکار ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اس نے کہا ہے کہ یہ بچے آنسو گیس سے پہنچنے والے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں اور بعض واقعات میں والدین یا اہلخانہ کو ان کی نظروں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوجی انقلاب کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر کریک ڈاؤن میں تشدد کے دوران گزشتہ روز تک کم سے کم 5 بچے ہلاک اور4زخمی ہوئے ہیں۔