23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونین کونسل مولاداد کے گاؤں کے باقی مکانات جلد از جلد مکمل...

یونین کونسل مولاداد کے گاؤں کے باقی مکانات جلد از جلد مکمل کیے جائیں،ڈپٹی کمشنرجیکب آباد

- Advertisement -

جیکب آباد۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرجیکب آباد ابرار احمد جعفر نے یونین کونسل مولاداد کے گاؤں نور محمد جسکانی کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سرسو کی ٹیم کے ہمراہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم برائے فلڈ ایفیکٹس کے تحت بنائے گئے نئے مکانات کا معائنہ کیا۔گھروں کا معائنہ کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مختلف دیہاتیوں سے ملاقات کی اور ان سے ان کے کام اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر گاؤں والوں نے ڈپٹی کمشنر کا گاؤں آنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں سندھ کلچر ایوارڈ کا تحفہ بھی پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سرسو کے عملہ کو ہدایت کی کہ گاؤں والوں کے باقی ماندہ مکانات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ پرامن زندگی گزار سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران ضلع جیکب آباد میں مجموعی طور پر 112,411 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور ان پر کام جاری ہے۔ انہوں نے اپنی زیر نگرانی گاؤں کی ایک بزرگ خاتون کی جانب سے بنائے گئے گھر کا افتتاح بھی کیا۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے گاؤں میں شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔

- Advertisement -

 

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515756

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں