یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں زیر تعمیر کمرے کی چھت گرنے سے 3 مزدورزخمی

106
Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 03 جون (اے پی پی):یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورکے ایڈمنسٹریشن بلاک کے قریب کمروں کی دوبارہ مرمت کے دوران چھت گر نے سے3 مزدور زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122پشاور کے مطابق اطلاع موصول ہوتےہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں خیبر میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ۔زخمیوں میں 26 سالہ واجد عمر ،28 سالہ عزت عمر اور 24 سالہ اسرافیل عمر شامل ہیں ۔