لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور گرین میٹرکس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں دنیا کی پہلی 700 جامعات میں شامل جبکہ ملک بھر میں 26 ویں نمبر پر آگئی۔ہفتہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی نے اعلی معیار تعلیم ، تحقیقی میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال اور ماحولیاتی پائیداری میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر اعزاز حاصل کیا۔
رواںسال یونیورسٹی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ایشیا میں پہلی 800 ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پہلی 1200 جبکہ ورلڈ یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ میں بھی پہلی 1200 جامعات میں شامل ہوئی۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے یونیورسٹی اساتذہ ،
انتظامیہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواںسال یونیورسٹی کا اعلی سطح کی رینکنگز میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے، مستقبل میں مزید ترقی کے خواہاں ہیں