36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سالانہ سپورٹس گالہ ختتام پذیر ہو گیا

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سالانہ سپورٹس گالہ ختتام پذیر ہو گیا

- Advertisement -

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا سالانہ سپورٹس گالا 2025جوش و خروش اور توانائی سے بھرپور ماحول میں ٹائون شپ کیمپس میں اختتام پذیر ہو گیا۔ یہ ایونٹ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس کا مقصد طلبا و طالبات میں کھیلوں کے جذبے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا، سپورٹس گالا کی خاص بات یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ویژن کے مطابق اس میں خصوصی طلبا کی شرکت تھی جنہوں نے چار گیمز یعنی کرکٹ، رسہ کشی، سومیٹر دوڑ اور لڈو کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی تھے۔اعصام الحق قریشی نے تقریب سے خطاب میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل طلبا میں ٹیم ورک، نظم و ضبط اور حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی جانب سے کھیلوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کہا کہ جامعات صرف علمی و تحقیقی مراکز ہی نہیں بلکہ مکمل شخصیت کی تعمیر میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

- Advertisement -

رواں سال کے سپورٹس گالا میں کرکٹ، باسکٹ بال، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور ایتھلیٹکس سمیت 10کیٹیگریز شامل تھیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586669

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں