یونیورسٹی آف سرگودھا کا گیارہواں کانووکیشن17 سے19دسمبرتک منعقد ہو گا

128

سرگودھا۔ 13 دسمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کا گیارہواں کانووکیشن17 سے19دسمبر2024ء تک منعقد کیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کے 11ویں کانووکیشن کا آغاز17دسمبر صبح 9 بجے ملٹی پرپز ہال میں ہو گا جس میں امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو میڈلز اور ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔کانووکیشن کی ریہرسل 16دسمبر بروز سوموار منعقد کی جائے گی۔ سرگودھا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب کے کانووکیشن کے انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کانووکیشن کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر کانووکیشن کمیٹیوں کے ممبران کو سراہا۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کا گیارہواں کانووکیشن طلبہ کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔