سرگودھا۔ 19 نومبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کے ای روزگار سنٹر میں فری لانسنگ کی تربیت کے لیے داخلوں کا آغاز ہو گیا جس میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے انرولڈ اور ایلومینائی طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق یونیورسٹی کے زیر ِ تعلیم اور سابق طلبہ آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ ای روزگا رسنٹر کی جانب سے ورچوئل اسسٹنٹ اور آفس آٹو میشن، ایس ای او اور کونٹینٹ مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ای کامرس ود ایمازون کے کورسز میں داخلوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جبکہ کلاسز کا اجراء25نومبر سے ہوگا۔