یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام ”ریسرچ ایرینا” کا آغازیکم مارچ سے ہو گا

248
University of Sargodha
University of Sargodha

سرگودھا ۔25فروری (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام تعلیمی،تحقیقی،تربیتی و دیگر منفرد سرگرمیوں پر مشتمل ”ریسرچ ایرینا” کا آغازیکم مارچ 2024ء سے ہو گا جبکہ یہ سرگرمیاں 7 مارچ تک جاری رہیں گی۔ایک ہفتہ پر محیط ان سرگرمیوں میں فکری تبادلوں، اختراعات، قومی و بین الاقوامی کانفرنسز، سیمینارز، پینل ڈسکشنز، ورکشاپس اور نمائشوں سمیت مختلف سرگرمیاں اس ایرینا کا حصہ ہوں گی۔

یہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے علمی منظر نامے میں ایک نمایاں اقدام ہے جس کا بنیادی مقصد تحقیقی فضیلت اور علمی شمولیت کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ اپنی تاریخ میں پہلی بار یونیورسٹی آف سرگودھا اسکالرز کو اپنی تحقیقی کوششوں کو ظاہر کرنے اور بین المضامین مکالموں کو فروغ دینے کے لیے باضابطہ پلیٹ فارم فراہم کرنے جا رہی ہے۔ ریسرچ ایرینا یونیورسٹی آف سرگودھا میں علم کی تخلیق میں پیشرفت اور تعاون کی بنیادیں کھولے گا۔