27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِاہتمام ’’ہیلتھ کیئر انوویشن‘‘ کےعنوان سے سیمینار کا...

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِاہتمام ’’ہیلتھ کیئر انوویشن‘‘ کےعنوان سے سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا۔ 24 اپریل (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ’’ہیلتھ کیئرانوویشن‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں جدید طبی چیلنجز سے نمٹنے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق میں پیشرفت اور تخلیقی حل جیسے موضوعات پر بات کی گئی۔ سیمینار میں فٹ ویل ہب کے چیئرمین محمد سلیم قدیر،ڈائریکٹر اورِک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر عثمان منہاس، کیرئیر ڈویلپمنٹ آفیسر معصومہ زہرا سمیت الائیڈ ہیلتھ سائنسز وکالج آف فارمیسی کے اساتذہ و طلبہ شامل شریک ہوئے۔محمد سلیم قدیر نے اپنے خطاب میں صحت کے نظام میں جدت کے انضمام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کو پائیدار اور قابلِ رسائی بنانے کے لیے انوویشن کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا جیسے تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ہم نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں جو مستقبل کی صحت و تندرستی کو نئی جہت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس شراکت داری کے تحت فٹ ویل ہب یونیورسٹی میں ڈیجیٹل کلینک اور سینٹرل ہیلتھ کیئر ہب قائم کیا جا رہا ہے،ان سہولیات کا مقصد طبی تعلیم کو فروغ دینا، عملی تربیت کے مواقع مہیا کرنا، اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعے عوام کو آسان اور سستی طبی خدمات فراہم کرنا ہے،یہ اقدام خاص طور پر دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی، صحت کی تعلیم اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مؤثر ثابت ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال نے تحقیق پر مبنی انوویشن کے لیے یونیورسٹی کی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی بصیرت افروز قیادت میں یونیورسٹی آف سرگودھا ایک جدید تعلیمی و تحقیقی مرکز میں ڈھل رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر میں انوویشن ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ہم ایسی تحقیق کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جو نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائے، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائے اور صحت کے نظام کو زیادہ مؤثر، جامع اور مریض مرکز بنائے۔تقریب کے دوران طلبہ نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان کے صحت کے شعبے کو درپیش مسائل،

جیسے دیہی علاقوں میں طبی ماہرین کی کمی، ناقص طبی سہولیات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی کے فقدان پر روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ نے موبائل کلینکس، صحت آگاہی مہمات اور تشخیص میں مصنوعی ذہانت کے استعمال جیسی تجاویز بھی پیش کیں تاکہ طبی نظام کو مزید مؤثر اور قابل رسائی بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587223

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں